ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 26جنوری کو احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہیں:پولیس کمشنر بھاسکر راؤ

26جنوری کو احتجاجی مظاہروں کی اجازت نہیں:پولیس کمشنر بھاسکر راؤ

Sat, 25 Jan 2020 11:37:15    S.O. News Service

بنگلورو،25/ جنوری(ایس او نیوز) شہرکے پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے یوم جمہوریہ تقریبات کیلئے شہراور مانک شاہ پریڈ گراؤنڈ پر سکیورٹی انتظامات کی تفصیلات پیش کرنے کے دوران واضح کیا کہ 26جنوری کو شہر بھر میں یوم جمہوریہ تقریبات منانے والے اداروں انجمنوں پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے -البتہ 26 جنوری کو این آرسی،سی اے اے وغیرہ کی مخالفت میں اس دن کسی احتجاجی جلسہ یا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی- بھاسکر راؤ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 26 جنوری کو ملک میں جمہوری نظام حکومت کے قیام کے دن کوشاندار پیمانے پر منایا جاتا ہے اور شہریوں کو ایسے جلسے منعقد کرنے کی کھلی اجازت رہے گی -اس دن ملک میں قائم نظام حکومت کی خوشیاں منائی جاتی ہیں - شہرمیں 26 جنوری کو کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کے لئے ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی -اس سلسلہ میں عوام سے تعاون کی انہوں نے اپیل کی ہے -


Share: